7 اکتوبر 2012 - 20:30

کوئٹہ میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ای بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے ۔

ابنا: پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر ہوا، دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں اور راہگیروں سمیت 14افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل تھا جو زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ دھماکہ میں ایک رکشہ، ایک موٹر سائیکل اور ایک سائیکل تباہ ہوگئی۔ دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ چار سے پانچ کلو وزنی دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیاگیا تھا جس کے لئے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی ،،فوری طور پر علم نہیں ہوسکا، دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

.....

/169